0

نیزہ بازی پنجاب کا روایتی اور منفرد کھیل ہے جس میں مہارت اور توازن کے ساتھ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے

جہلم(بیوروچیف مخدوم حسین چوہدری) ۔نیزہ بازی پنجاب کا روایتی اور منفرد کھیل ہے جس میں مہارت اور توازن کے ساتھ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے قدیم ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ایسے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے مجھے خوشی ہے کہ جہلم میں ایک معیاری نیزہ بازی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے موضع سکھا میں جشن نیزہ بازی کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے فائنل مقابلوں میں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کارکردگی پر ان کو شاباش دی اور کھلاڑیوں کی انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ایسے روایتی اور ثقافتی پروگراموں کی حوصلہ افزائی اور ان کو فروغ دینے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں