صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن شریف ساجد کی اپنے وفت کے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم سے ملاقات
ہمارے نمائندے سٹی رپورٹر رضوان رشید کی تفصیلات کے مطابق پروفیسر ریٹائرڈ شریف ساجد صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن جہلم محمد سلیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی ۔ محمد سلیم شاہ سی ای او ایجوکیشن کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے جہلم میں خوش آمدید کہا اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک صفدر علی بھی موجود تھے ۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری تاثیر محمود، خواتین ونگ کی صدر سمیرا فضل, سینیئر نائب صدر ریاض احمد ، صدر تحصیل دینہ ریحان بھٹی ، جنرل سیکٹری وقار شاہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ ضیا ، نائب صدر چوہدری فیاض احمد اور صدر تحصیل جہلم مظہر اقبال بھی شامل تھے ۔سی ای او ایجوکیشن محمد سلیم شہر نے وفد کو خوش امدید کہا دوران گفتگو انھوں نے کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے پرائیویٹ سکولز کے اہم کردار کی بھی تعریف کی ۔پروفیسر شریف ساجد نے پرائیویٹ سکولز کو درپیش رجسٹریشن کے مسائل سمیت دیگر اہم موضوعات پر بھی خصوصی گفتگو کی ۔سی ای او ایجوکیشن نے تمام مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کروائی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ سکولز انتظامی امور کی تکمیل میں بروقت اپنا کردار ادا کریں گے ۔ پروفیسر شریف ساجد نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی سرپرستی میں تمام تعلیمی اہداف حاصل کریں گے اور ضلع جہلم کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں گے
