0

طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی اواز دبانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،چوہدری فرخ اقبال گاکھڑا

طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی اواز دبانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،چوہدری فرخ اقبال گاکھڑا
منگووال(فیصل وڑائچ سے) چوہدری فرخ اقبال وڑائچ أف گاکھڑا نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی اپنے پیدائشی حق ازادی کے حصول کے لیے لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارت نے5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی یک طرفہ طور پر ختم کی یک طرفہ اقدام سے صورتحال مزید خراب ہوئی ہے بھارت کے متنازعہ اقدامات قابل مذمت ہیں،عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی کے خاتمے اور کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہرت قرار دیا،رائے شماری کشمیری عوام کا مسلمہ جمہوری اور انسانی حق ہے،بھارت نے کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے کشمیر میں بلاجواز گرفتاریاں،تشدد اور مظالم کسی سے پوشیدہ نہیں پاکستانی قوم کشمیر کاز کے لیے پرعزم ہے،ہرفورم پر کشمیری قوم کے حق أذادی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارت کے خطرناک عزائم کھل کر سامنے ا چکے ہیں طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی اواز دبانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں