چکوال۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کے احکامات کی روشنی میں
ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام درخواست دہندگان کے مسائل سنے گئے اور انکو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
شہریوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی پی او چکوال
شہریوں کے مسائل فوری طور پر ضابطہ پولیس کے تحت حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔
ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق ڈی پی او دفتر کے دروازے کھلے ہیں-ڈی پی او چکوال
