چوہدری رضاعلی بلندوبانگ دعوؤں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،چوہدری عاطف نذیر وڑائچ
منگووال(فیصل وڑائچ سے)جاموں بولہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چوہدری عاطف نذیر وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری رضاعلی وڑائچ بلندوبانگ دعوؤں کے بجائے لوگوں کی خدمت کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،ن لیگ حکومت کی جانب سے وفاق اور پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،مسلم لیگ ن کی زیر قیادت ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے،ملکی معاشی اشاروں میں بہترین ن لیگی قیادت کی محنت کا نتیجہ ہے،چوہدری رضا علی وڑائچ عوامی خدمت کے لیے متحرک کردار نبھا رہے ہیں،چوہدری رضا علی وڑائچ کی مثبت کاوشوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا چوہدری رضا علی کی زیر قیادت عوامی خدمت کا۔سلسلہ جاری رہے گا،چوہدری رضاعلی وڑائچ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،