0

انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد کی ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے ملاقات  پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے نئے ڈپٹی کمشنر جہلم کو   مبارکباد پیش کی

جہلم (مخدوم حسین چوہدری سے) انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد کی ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے ملاقات  پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے نئے ڈپٹی کمشنر جہلم کو   مبارکباد پیش کی   انجمن شہریان کے دیگر ممبران میں  جنرل سیکرٹری مرزا خورشید انور  عشرت علی چوہدری اویس  ناصر محمود اور نعیم احمد بھٹی شامل تھے شہر کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ اس وقت بازاروں میں چنگ چی رکشہ والوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے اور خصوصاً خواتین کو خریداری کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے  ڈپٹی کمشنر نے جلد بازاروں کا دورہ کرکے ان مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی تفصیلات کے مطابق انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد نے گزشتہ روز نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے ملاقات کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی انجمن شہریان کے دیگر ممبران میں  جنرل سیکرٹری مرزا خورشید انور  عشرت علی  چوہدری اویس ناصر محمود اور نعیم احمد بھٹی شامل تھے ملاقات میں انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد نے شہر کے کئی مسائل پر بات چیت کی خصوصی طور پر بازاروں میں تجاوزات  اور چنگ چی رکشہ والوں کی بھرمار پر بات چیت کی گئی انجمن شہریان کے صدر نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ تجاوزات اور چنگ چی رکشہ والوں نے بازار سکیڑ کر رکھ دیے ہیں بازار میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ملتی خریداری کے لیے آنے والی  خصوصاً خواتین کو زیادہ دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے انجمن شہریان کے صدر کو یقین دہانی کروائی کہ وہ کچھ دن تک بازاروں کا دورہ کریں گے اور تمام تجاوزات اور چنگ چی رکشہ والوں کے خلاف ایکشن لیں گے اور بازاروں کو کشادہ کیا جائے گا اس سلسلے میں میری انجمن تاجران کے صدر سے بھی بات چیت ہوئی ہے اور جلد اس پر عمل درآمد بھی ہوگا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں