0

ملکوال سٹی ایریا میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کو اتوار والےدن رکشہ کےلائسنس بنوانے کے بارے آگاہی دی

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک (ہیڈ آف پولیس ٹریفک پنجاب) جناب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین جناب وسیم ریاض خان کی ھدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نیاز احمد خاں صاحب کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ حکومت پنجاب اور افسران بالا کی جانب سے آمدہ احکامات/ھدایات کے پیش نظر ملکوال سٹی ایریا میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کو اتوار والےدن رکشہ کےلائسنس بنوانے کے بارے آگاہی دی اور
سموگ کے حوالے سے
بغیر ڈرائیونگ لائسنس،
زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،
بغیر پچھلی لائٹس ،
بغیر ریفلیکٹرز،
اوورلوڈنگ،
اور کم عمری میں کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی قانونی ممانعت
اور اس کے نقصانات کےعلاوہ گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی/سموگ سے بچاؤ کے لئے اپنی وہیکلز کو درست مکینیکل حالت میں رکھنے بارے اور رکشہ کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے خصوصی کاؤنٹر اور سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی گئی جبکہ افسران بالا کی جانب سے آمدہ درج بالا احکامات /ھدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں