0

مسلم لیگ ق رہنماچوہدری اعتزاز احسن بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے

حکومتی اتحادی جماعتیں مل کر عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہیں ہیں،چوہدری اعتزاز احسن بھٹی

منگووال(فیصل وڑائچ سے)مسلم لیگ ق رہنماچوہدری اعتزاز احسن بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی کوارڈینیشن مثالی ہے عوامی ریلیف کے لیے مل کر کام کررہے ہیں،پنجاب میں مسلم لیگ ق سمیت تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے فیصلوں کے نتیجہ میں عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،صدر مسلم لیگ ق چودری شجاعت حسین کی زیر قیادت ق لیگ کے تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے متحرک ہیں،انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والے سیاسی بتائیں انہوں نے اپنے دور میں عوام کی کتنی خدمت کی ہے،مسلم لیگ ق گجرات کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ قاف کی قیادت نے ریاست کے لیے اپنے سیاسی مفادات داؤ پر لگائے اور بہترین حکمت عملی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا،انہوں نے کہا کہ ہم بلند و بانگ دعووں کے بجائے عوام کی عملی خدمت کے قائل ہیں انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب چوہدری برادران کی زیر قیادت گجرات تعمیر و ترقی کے حوالے سے پنجاب کا مثالی ضلع ثابت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں