کوئٹہ بم دھماکہ منظم سازش،دہشت گرد پاکستان کے امن اور انسانیت کے دشمن ہیں،شاہد اسلم بٹ
منگووال(فیصل وڑائچ سے)سابق چئیرمین یو سی لنگے شاہد اسلم بٹ نے سانحہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش دھماکے میں 27 افراد کے جانبحق اور 50 سے زائد زخمی افراد پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملک پاکستان میں دہشت گردی جیسی منصوبہ بندی کرنے اور کروانے والے پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی بھی قسم کی معافی کے حقدار نہیں،کوئٹہ بم دھماکہ بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے،بے گناہ انسان جانوں کے ضیا پر پوری قوم غمزدہ ہے اللہ کریم لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے گرینڈ اپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں بد امنی پھیلانا ان کا مشن ہے مرد و خواتین اور معصوم بچوں کی جان سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں شر پسندی اور بد امنی پھیلانے والوں کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا،کوئٹہ بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی انہیں جلد از جلد صحت و تندرستی کی زندگی اور مرحومین کو اللہ تعالی اپنی بارگاہ میں اعلی مقام الواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،
