0

کرپٹ اور مفاد پرست سیاست دانوں نے ملک کو مسائلستان بنادیا ہے،چوہدری جنیدالحسن

کرپٹ اور مفاد پرست سیاست دانوں نے ملک کو مسائلستان بنادیا ہے،چوہدری جنیدالحسن
منگووال(فیصل وڑائچ سے)ڈائریکٹر سپیریئر کالج منگووال چوہدری جنیدالحسن وڑائچ نے کہا ہے کہ ائی پی پیز کی لوٹ مار بند کر کے اشرفیہ کی مراعات ختم کی جائیں،حکومت اور ائی ایم ایف کے درمیان منی بجٹ نہ لانے اور پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نہ لگانے پر اتفاق خوش ائین ہے،حکومت عوام سے چکر بازی اور ہیرا پھیری ختم کرے دنیا بھر سے بھیک مانگ کر ملک کو ملت کی رسوائی کا سلسلہ روکا جائے،حکومت کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،ایک طرف بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ دوسری طرف گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،غریب اور متوسط طبقہ بجلی اور گیس کے ماہانہ بھاری بلز ادا کرنے کے باوجود سہولت سے محروم ہے،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن پھر بھی پاکستان مسائلستان بنا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں