0

سدا بہار MPA ملک تنویر اسلم کو چوآ کے لئےملک اشتیاق اور چوہدری زمان کی اسپیشل دعوت

چکوال(ملک شہزاد الہی)MPA ملک تنویر اسلم کی چوآ سیدن شاہ آمد پر شاندار استقبال
سدا بہار MPA ملک تنویر اسلم کو چوآ کے لئےملک اشتیاق اور چوہدری زمان کی اسپیشل دعوت
27کنال اراضی ملک تنویر اسلم نے چوآ سیدن شاہ کے قبرستان کے لئے الاٹ کرا کے دی جس پر پورا شہر MPAملک تنویر اسلم کا ممنون ہوا کیونکہ چوآسیدن شاہ شہر میں قبرستان کی جگہ کم پڑ گئی تھی مختلف مقررین نے خطاب کئے جن میں حاجی مختار،صوبیدار ملک امیر،راجہ راشد اقبال،چوہدری جہانداد گجر,حاجی یونس اور چوہدری بشیر شامل تھے
ملک اشتیاق نے ملک تنویر اسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ملک تنویر اسلم نے پورے حلقے میں چوآ سیدن شاہ کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور ہر دفعہ چوآ پر خصوصی شفقت کی اس دفعہ بھی چوآ پر بڑا احسان کیا اسکے علاوہ ملک اشتیاق نے قبرستان کی چاردیواری کا مطالبہ کیا اور محلہ چھپر کے نالے کی تعمیر کا اور واٹر سپلائی کی بہتری اور بجلی کے پولز کا بھی کہا جس کو ملک تنویر اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاءاللہ میں یہ کام ضرور کرا کے دوں گا ملک تنویر اسلم نے ملک اشتیاق اور چوہدری زمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ ایسے ورکر ہوں جو اپنی مصروفیات ترک کر کے کام کےپیچھے پڑ جائیں تو تب کام ہوتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں