قلات اور پارہ چنار میں خون کی ہولی دہشت گردی کا بدترین واقعہ،شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،سید ناصر عباس
منگووال(فیصل وڑائچ سے)ممتاز اورسیز پاکستانی سید ناصر عباس جعفری أف پرانا منگووال نے سانحہ پاراچنار میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ چنار اور قلات میں خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد قومی مجرم ہیں ملک میں شر پسندی اور امن و امان کو خراب کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلا تفریق گرینڈ اپریشن شروع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے100سے زائد افراد کی شہادت اور بنوں چک پوسٹ حملہ میں 12 جوانوں کی شہادت پر پوری قوم رنجیدہ ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور ہے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،دہشت گردوں کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے
