اصلاں نال جے نیکی کرئیے نسلاں تائیں نئیں بھلدے
گریٹ نوابزادہ مظہر علیخان سابق ایم این اے کی تیمارداری کے لئے کوٹھی نواب صاحب حاضری۔۔۔ان عظیم شخصیات کے میرے باپ دادا سے بڑے روائتی تعلق تھے۔۔۔جن کا دورانیہ ایک صدی پر محیط ہے۔۔ہم پہلے بھی لکھ چکے کہ بھر پور سماجی زندگی مددگار اور شریفانہ انداز میں گزارنے کے باوجود شاید کوئی ایک بھی اس پائے کا دوست نہیں بنا سکا ہوں۔۔جو ورثے میں پائے ہیں۔۔شاید زمانہ وہ نہی رہا۔اور نہ ہی ایسے عالی مرتبت اور قد آور لوگ۔۔میری آپ بیتی میں ایک پورا باب نواب زدگان پر میرے پڑھنے والوں کو ملے گا۔میرے عالی قدر چچاؤں اور والد مرحوم کو پوری زندگی اس خاندان کے ساتھ کھڑا رہنے کا شرف حاصل ہے۔۔
