0

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے ہیں، جیالے آج پارٹی یوم تاسیس جوش وجذبے سے منا رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے ہیں، جیالے آج پارٹی یوم تاسیس جوش وجذبے سے منا رہے ہیں۔
اس موقع پر جیالہ فورس کی صدر شاہین کوثر نے کارکنان، حامیوں اور جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کے اختیارات کے لیے پیپلز پارٹی کی 57 سالوں پر محیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے جیالہ فورس خواتین ونگ کی صدر شاہین گجر نےمزید کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور سپورٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ترقی پسند سیاست کی علمبردار رہی ہے جو مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے اور انہیں ایک مظبوط پیلٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں