منڈی بہاءالدین:سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
میانہ گوندل کے علاقہ میں پولیس کی ناکہ بندی کے دوران چیکنگ کا سلسلہ جاری تھا مشکوک کار کو روکنے پر کار سوارں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بانسوں کی گھنی فصل میں گھس گئےایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے
ہلاک ملزم کی شناخت عادل اعجاز سکنہ گڑھ قائم سے ہوئی
ہلاک ملزم علاقہ میں خوف کی علامت تھا اور قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و دیگر مقدمات میں ملوث تھا:فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کردی گئی
