0

میٹنگ میں کرائم ٹارگٹس، سیکورٹی انتظامات اور گزشتہ دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں کرائم ٹارگٹس، سیکورٹی انتظامات اور گزشتہ دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا<پٹرولنگ پلان کو از سر نو ترتیب دینے کی ہدایات دیتے ہوئے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے ای پولیس پوسٹ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ، موٹرسائیکل چور گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی
چوروں، ڈکیتوں، اشتہاری مجرمان اور ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کرنے کی ہدایت، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے انسداد کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کا حکم دیا گیا
خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی گئی۔ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو کسی بھی واقعہ کی صورت میں فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔
ضلع کی اہم اور حساس عمارتوں، عبادت گاہوں، کمپلیکس، بنک ہائے، جیولری شاپ اور منی ایکسچینج کی سکیورٹی آڈٹ جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی، اور گشت و سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کی تاکید کی گئی۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پکٹس اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی
کرایہ داروں کا اندراج مکمل کرنے اور وارداتوں کی روک تھام کے لئے کیمرے نصب کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا
ڈی پی او نے واضح کیا کہ بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل کو 50 ہزار ،انچارج فرنٹ ڈیسک اور ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ کو 10/10 ہزار روپےنقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیے گئے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں