منڈی بہاؤدین سٹاف رپورٹر حافظ شاہد پرویز کو سیکٹری اطلات کسان بورڈ ڈویژن گجرات تعینات کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤدین کے صحافی اور سماجی کارکن حافظ شاہد پرویز کو کسان بورڈ کی قیادت کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن ڈویژن گجرات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وہ سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ منڈی بہاولدین کے طور پر کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہے کسان بورڈ پاکستان میں کسانوں کی فلاح و بہبود اور کسانوں کا استحصال کرنے والے نظام کھاد ڈیلروں اور محکمہ کے افسران کی وہ تمام کمزوریاں جو کہ کسانوں کے معاشی استحصال میں کردار ادا کرتی ہیں کہ خلاف بھرپور طریقے سے اواز بلند کرتا ہے کسان بورڈ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جو کہ کسی بھی موقع پر شوگر مافیا کی جانب سے کسانوں کا معاشی استحصال کرنے کی کوشش ہو یا پھر کھاد ڈیلروں ذریعے ادویات فروخت کرنے والوں کی جانب سے بد نیتی یا سرکاری افسران کی کرپشن تمام معاملات کے اندر زمیندار بھائیوں کی رہنمائی کے لیے بہترین کردار ادا کرتا ہے نہ صرف یہ بلکہ ماہانہ میٹنگ کی شکل میں تمام کسانوں اور خاص طور پر کسان بورڈ کے عہدے داروں کو اگاہی پروگراموں کے ذریعے ایسے تمام عناصر کے بارے میں بتایا بھی جاتا ہے جو کہ معاشرے کے اندر ناسور کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے کے لیے آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کا ایک مضبوط جامع طریقہ کار بھی وضع کرتا ہے

حافظ شاہد پرویز کو سیکٹری اطلات کسان بورڈ ڈویژن گجرات تعینات کر دیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل