لالہ موسیٰ(ناصر محمود ناصر)معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری لیاقت علی پھلروان حال مقیم امریکہ کی چوہدری عاصم تارڑ کتوار اور چوہدری ابرار تارڑ کتوارکے ہمراہ دفتر گلیانہ پریس کلب آمد۔ صدرگلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد داؤد بٹ،گروپ لیڈر شفقت علی بٹ، چیئرمین عبدالغفور مرزا، سابق جنرل سیکرٹری وقاص بھٹی،سیکرٹری اطلاعات شہباز ھاشمی، اورایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ وسیم سونی نے دفتر گلیانہ پریس کلب پہنچنے پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ چوہدری لیاقت علی پھلروان نے نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نےصدرمصدق عزیز چوہدری اور ان کی کابینہ کو کومثبت صحافت کے فروغ میں شاندارصحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اور اس سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔صدرگلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری نے دفتر گلیانہ پریس کلب تشریف لانے پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری عاصم تارڑ کتوار اور چوہدری ابرار تارڑ کتوارکے ہمراہ دفتر گلیانہ پریس کلب آمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل