0

ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین کا مشاورتی اجلاس روزنامہ باز پرس آفس پنجاب سنٹر منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہو

ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین کا مشاورتی اجلاس روزنامہ باز پرس آفس پنجاب سنٹر منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوا جس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ باز پرس یونس شاہد ، چیف ایڈیٹر روزنامہ جرم و سزا سید امجد علی بخاری ،چیف ایڈیٹر روزنامہ رٹ شہزاد حسن چوہدری ، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ فرزان خاور قریشی ، ایڈیٹر روزنامہ باز پرس چوہدری امجد زمان لک ، چیف ایڈیٹر روزنامہ لیکن منڈی بہاؤالدین مرید کاظم جعفری نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین کی ممبر شپ اور پریس کلب کی فعالیت بارے مشاورت ہوئی اس دوران دوستوں کے درمیان پائی جانے والی غلطی فہمیوں کا ازالہ کیا گیا اور ایک دوسرے کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلنے کا عہد و پیماں کیا گیا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین کے پلیٹ فارم پہ دوبارہ مل کر چلنے کا یقیں محکم ارادہ کیا گیا ذمہ داران کا اگلا اجلاس بروز منگل روزنامہ جرم و سزا کے آفس میں طے پایا اس سے اگلا حتمی جنرل اجلاس 25 جنوری کو منعقد ہو گا جس میں باہمی رضا مندی کے تحت بڑے فیصلے کئے جائیں گے اور ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین کی بقاء اور استحکام کی خاطرالیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا
التماس دعا: مرید کاظم جعفری جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں