حلقہNA65 کروڑوں روپے کے میگا پراجیکٹس ایم این اے چوہدری نصیر عباس کا عظیم کارنامہ ہے،شاہد اسلم بٹ
منگووال(فیصل وڑائچ سے)سابق چئیرمین یو سی لنگے سابق وائس چئیرمین شاہد اسلم بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہی ہے،پاکستان کے مفادات پر کسی کو سودے بازی نہیں کرنے دیں گے،پاکستان کے جوہری اثاثوں اور میزائل ٹیکنالوجی کو خطرہ ہوگا تو پوری قوم کو مل کر دفاع کرے گی،ٹریڈ شو سے مقامی تاجروں کو کاروبار میں مزید وسعت دینے کے حوالے سے بہترین مواقع فراہم ہوں گے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر قیادت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ن لیگ نے اپنی سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا حکومت کی بہترین اور مثبت پالیسیوں سے اج سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے حکومت معاشی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے خوشحالی کے لیے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا الحمدللہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے ملک بھر کی طرح این اے 65 میں بھی ریکارڈ ترقی ہو رہی ہے