0

جلالپور تا کند وال نہر کے منصوبے میں ناقص حکمت عملی کے تحت یونین کونسل جلالپورشریف کے گاٶں رتوال کے رہائشی گاٶں میں محصور ھو کر رہ گئے

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل ) تحصیل پنڈدادنخان میں جاری

جلالپور تا کند وال نہر کے منصوبے میں ناقص حکمت عملی کے تحت یونین کونسل جلالپورشریف کے گاٶں رتوال کے رہائشی گاٶں میں محصور ھو کر رہ گئے
اہلیان گاٶں گذر گاہ کے حصول کےلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور حکام بالا کو دی گٸی درخواستیں بھی بے اثر ، رتوال گاٶں کے باسی گذر گاہ کے حصول کیلٸے سراپا ء احتجاج . تفصیلات کے مطابق جلالپور کینال نہر کی تعمیر میں ناقص حکمتِ عملی کے تحت رتوال گاٶں کے باسی گھروں میں محصور ھو کر رہ گٸے ہیں رتوال گاٶں پہاڑ کے دامن میں آباد ھے جس کے سامنے سے جلالپور کینال نہر گزر رھی ھے یعنی نہر کے شمال جانب گاٶں آباد ھے جبکہ نہر کے جنوب لوگوں کا زرعی رقبہ ھے جہاں کاشتکاری کر کے وہ گزر بسر کرتے ہیں دوسری جانب گاٶں میں گرلز سکینڈری سکول اور بواٸز ہاٸی سکول ہیں جہاں آس پاس کے گاٶں سے طلبہ و طالبات تعلیم کے حصول کے لیے آتے ہیں راستہ نہ ھونے کے سبب طلبہ و طالبات اور مقامی افراد کو آنے جانے میں سخت دشواری کا سامنا ھے مقامی افراد کو چار کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ھے گزشتہ روز اہلیان گاٶں نے شدید احتجاج کرتے ھوٸے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپیل کی ھے کہ ہماری مشکلات کو مدِِّ نظر رکھتے ھوٸے معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جاٸے اور ہماری تکالیف کا ازالہ کیا جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں