ڈاکٹر حفظہ زہرا منظور نے اٹلی کی آنسوبریا یونیورسٹی آف واریزے سے ڈگری حاصل کر لی
اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے خاندان اور ملک کا نام روشن کر دیا
کنجاہ سے( زبیر وڑائچ) بیرون ملک اٹلی میں پاکستان کی بیٹی کا شاندار کارنامہ کوٹ نیناں تحصیل شکرگڑھ ضیلع نارووال سے تعلق رکھنے والی ذہین طالبہ ڈاکٹر حفظہ زہرا منظور نے اٹلی کی آنسوبریا یونیورسٹی آف واریزے سے اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے ڈاکٹر حفظہ زہرا نے اپنی انتھک محنت اور غیر معمولی قابلیت سے یہ ثابت کیا ہے کہ بیٹیاں کسی بھی میدان میں بیٹوں سے کم نہیں ان کی اس شاندار کامیابی پر یونیورسٹی آف انسوبریا کے پروفیسر حضرات اور سٹاف نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ڈاکٹر حفظہ زہرا کی کامیابی ایک مثال ہے کہ پاکستان کی بیٹیاں جب مواقع حاصل کریں تو دنیا میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیے سکتی ہیں ویلڈن ڈاکٹر حفظہ زہرا منظور آپ کا یہ کارنامہ آپ کے گاؤں علاقے اور ملک کے لیے قابلِ فخر ہے
