لائبریری ہاؤسنگ سوسائٹی پر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے صدر بار ایسوسی ایشن فیصل محمود سویہ
بار کے عزت و وقار میں اضافے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے وکلاء اتحاد اولین ترجیح ہے
تفصیلات کے مطابق نو منتخب صدر بار ایسوسییشن فیصل سویہ نے رٹ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام دوستوں کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور اس کامیابی کو ممکن بنایا ہم نے ہمیشہ بار کی بہتری فلاح و بہبود کے لیے کوشش کی اب کئی سالوں کے بعد اللہ تعالی نے ہمارے گروپ کو کامیابی سے ہمکنار کیا انشاءاللہ بار کے لیے وہ کام کریں گے جو لوگ بھول نہیں پائیں گے ضعلی انتظامیہ سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ ہماری پر افہام وتفہیم کی پالیسی اور عزت و احترام کے فارمولے کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے اداروں کے کا احترام کریں ورکنگ ریلیشن شپ سے ہی عوام کو سستا اور آسان انصاف فراہم کیا جا سکتا ہے
