0

پٹواری اقبال اور منشی خرم نے مل کر کئی سال تک عوام کو لوٹا فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں کا ٹیکہ لگایا

پٹواری پرکشش حلقہ میں تعینات ہے منشی خرم نے نیا شکار ڈھونڈ لیا ہے
پٹواری اقبال اور منشی خرم نے مل کر کئی سال تک عوام کو لوٹا فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں کا ٹیکہ لگایا
منڈی بہاءالدین ( سٹاف رپورٹر) کروڑوں کی کرپشن کرنیوالا پٹواری اور منشی اب بھی مزے کر رہا ہے تفصیلات کے مطابق پٹواری اقبال اور منشی خرم مرل کر کئی سال تک عوام کو لوٹا بلکہ فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں کا ٹیکہ لگایا ‘ واسو حلقہ میں ایسی تباہی مچائی کہ عوام ابھی تک بھگت رہے ہیں ۔واسو کے عوام اپنی زمینوں اور جائیدادوں کی تلاش میں کئی کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگانے اور ہزاروں دیکر مثنے بنوانے پر مجبور ہیں لیکن اصل ذمہ داروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔پٹواری پرکشش حلقہ میں تعینات ہے جبکہ منشی نے نیا شکار ڈھونڈ لیا ہے ‘ منشی خرم حال ہی میں بھکھی پٹواری حلقہ میں لگنے والے نئے پٹواری کبیر گل کیساتھ Attachہو گیا ہے اور اسے مال بنانے کے گر سکھا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں