پیکا ایکٹ کے خلاف چوآ سیدن شاہ کے صحافیوں کا بھرپور احتجاج
یونائیٹڈ پریس کلب ،چوآ پریس کلب اور تحصیل پریس کلب چوآ سیدن شاہ کے صحافیوں نے یک جان ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا
تحصیل پریس کلب چوآ سیدن شاہ کی نمائیدگی ملک شہزاد الہی اور احسن رفیق نے کی ملک شہزاد الہی نے اپنے خطاب کے دوران حکومت کو خبردار کیا کہ ایسے ظالمانہ ایکٹ لگانے سے صحافی دبیں گے نہیں بلکہ اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے سچائی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکے گا کیوں کہ سچ کو جتنا دبایا جاے وہ اور ابھر کر سامنے آتا ہے
چوآ پریس کلب کی نمائیدگی سید طلحہ شاہ نے کی اور انہوں نے کہا کہ یہ مظالم بند کرے اور اس اندھے قانون کو ختم کرے
یونائیٹڈ پریس کلب کی نمائندگی راجہ برہان غنی اور حاجی ظفر ساغر نے کی راجہ برہان غنی نے حکومت کو متنبع کیا کہ ہم اس قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے
اور اسی طرح حاجی ظفر ساغر نے بھی اس کالے قانون کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرہ بازی کی