تھانہ سول لائن چوریوں ڈکیتوں نے ایس ایچ او کی کارکردگی کی دھجیاں اڑا دیں سینئیر صحافی کو سرے عام لوٹ لیا گیا
معروف کاروباری شخصیت سینیئر صحافی میاں شاہین پرویز کیساتھ ڈکیتی کی واردات پر ایس ایچ او کا غصہ
منڈی بہاءالدین:(سٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی و معروف کاروباری شخصیت میاں شاہین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ڈکیت گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے نقدی لے اڑے۔ واقع کرسٹل میرج ہال کیساتھ بیکن ہاؤس سکول سسٹم والی گلی میں پیش آیا جب میاں شاہین اپنی رہائش کی طرف جا رہے تھے تو ڈکیتوں نے گلی سے چند قدم دور ہی گن پوائنٹ پر روک کر نقدی چھین لی۔ ڈکیتوں کا ایک ساتھی پھالیہ روڈ پر بائیک لیے کھڑا تھا جبکہ 2 نا معلوم ڈکیت کالی چادر میں ڈکیتی کی واردات کرکے امریکن لائسٹف سکول والی گلی سے میں پھالیہ روڈ پر پہنچے اور وہاں سے اپنے تیسرے ساتھی کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر شہر کی طرف فرار ہو گئے۔ 15کی کال پر پولیس کی کاروائی اور ایس ایچ او کا رویہ غیر مناسب تھا جس ڈسٹرکٹ پریس کلب اور صحافیوں کا پر زور احتجاج صحافیوں کا کہنا ہےڈکیتی باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی گئی۔جس کو ٹریس کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن ایس ایچ او تھانہ سول فرضی کاروائیاں ڈال کر افسران کو خوش تو کر لیتے ہیں لیکن عوام کے ساتھ ان کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے ڈی پی او منڈی بہاءالدین سے مطالبہ کرتے ہیں ہے کہ ملزمان کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کیا جائے۔
