0

گلیانہ(آصف حسین عطاری)گلیانہ شہر کے مرکزی بازاروں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے کیا گیا چیف آفیسر ضلع کونسل گجرات سرفراز مہدی کی زیر نگرانی بلدیہ گلیانہ کے افسران کی موجودگی میں یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گلیانہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

گلیانہ(آصف حسین عطاری)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر گلیانہ میں تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں متعدد غیر قانونی تجاوزات کو ہٹادیا گیا۔ گلیانہ شہر کے مرکزی بازاروں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے کیا گیا
چیف آفیسر ضلع کونسل گجرات سرفراز مہدی کی زیر نگرانی بلدیہ گلیانہ کے افسران کی موجودگی میں یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں تجاوزات کے خلاف متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران سڑکوں، چوراہوں اور عوامی جگہوں پر قائم دکانوں کے باہر شیڈ ریڑھیوں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا گیا۔ اس آپریشن میں پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کی مدد بھی حاصل کی گئی تھی تاکہ تجاوزات کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات نے نہ صرف شہر کے منظر کو متاثر کیا تھا بلکہ ٹریفک کی روانی اور عوامی راستوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس آپریشن کے ذریعے ان مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں