جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر تحصیل پنڈدادنخان کی صحافی برادری نے14 تاریخ کو احتجاج کی کال دے دی تمام صحافی برادری سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل پیکا ایکٹ تمام صحافیوں کی زبان پر تالہ لگانےکی تیاری ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور آر آئی یو جے کی کال پر ملک بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا احتجاجی مظاہرےمیں ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز۔یونس شہباز اور تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں جنرل سیکرٹری راجہ ندیم دیگر عہدے داران و اراکین کے علاوہ تحصیل بھر کے صحافی شرکت کریں گے پیکا ایکٹ صحافی برادری کا مسلہ ہے کسی بھی صورت صحافیوں کی زبان کو تالہ بندی کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام صحافی احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرکے احتجاج ریکارڈکروائیں گے صحافی برادری اپنے حقوق اور بقا کی حفاظت کرنا جانتی ہے حکومت فیصلے پر غور کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا .

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل ) تمام صحافی برادری سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل پیکا ایکٹ تمام صحافیوں کی زبان پر تالہ لگانےکی تیاری ہے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل