0

سود کا نظام اللہ کے خلاف اعلان جنگ اور معیشت کی تباہی کا سبب ہے،تنویر حسین قادری

سود کا نظام اللہ کے خلاف اعلان جنگ اور معیشت کی تباہی کا سبب ہے،تنویر حسین قادری
(فیصل وڑائچ سے) معروف سماجی رہنما امیر عالمی تنظیم اہلسنت منگووال محمد تنویر قادری نے سود کے نظام کو معیشت کی تباہی کا سب سے بڑا سبب قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس کے فوری خاتمے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سودی نظام نہ صرف اللہ کے خلاف اعلان جنگ ہے بلکہ یہ معیشت کو جڑ سے کھوکھلا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے باوجود سودی نظام برقرار رکھنا حکومتی نااہلی اور عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف اعلان جنگ ہے،اور جب تک اس نظام کو ختم نہیں کیا جاتا، پاکستان کی معیشت مسائل کے گرداب سے نہیں نکل سکتی۔انہوں نے تجویز دی کہ حکومت اسلامی مالیاتی نظام کو جلد از جلد نافذ کرے اور عوام کو اس جانب راغب کرنے کے لیے شعور بیدار کرے۔ اسلامی بینکاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،جو نہ صرف معیشت کو استحکام دے گی بلکہ ملک میں برکت اور ترقی کا باعث بھی بنے گی۔ملک کے علماء، سماجی رہنما اور دانشور حضرات کو اس مسئلے پر متحد ہو کر حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ پاکستان سود سے پاک معیشت کے خواب کو حقیقت میں بدل سکے۔انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ اگر سودی نظام کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہو جائے گا،اور یہ صورتحال ملک میں سیاسی و سماجی عدم استحکام کو مزید بڑھا دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں