وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمن کے اغواء کی مزمت کرتے ہیں سید حیدر رضا نقوی دیوان معیز اللہ
حیدر رضا نقوی اور صدر چیمبر آف کامرس معیز دیوان عبدلمتین چغتائی میاں امجد فاروق حافظ حبیب مرزا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ کاروباری برادری میں عدم تحفظ اور بے چینی کو بھی بڑھا رہا ہے ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں اور سیف الرحمان سمیت ساتھ اغوا افراد کو جلد از جلد بازیاب کرائیں۔ اگر ہمارے مطالبات پر فوری عمل نہ کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے اور بھرپور عوامی ردِعمل دیا جائے گا۔حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمن کو بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائی جائے تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی کے ممبران وعہدران اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں
