منڈی بہاءالدین پر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے ضلعی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
منڈی بہاءالدین (خصوصی رپورٹ) صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) کے دفتر کی شاندار افتتاحی تقریب صحافیوں سماجی اور غیر سیاسی رہنماؤں کی کثیر تعداد میں شرکت
تفصیلات کے مطابق شوگر مل روڈ منڈی بہاءالدین پر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے ضلعی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب محمد آصف ضیاء نے سر انجام دیے پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے بانی و مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا جب کہ مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاءالدین شہزاد حسن چوہدری تھے پروقار تقریب میں تحصیل پھالیہ کے موسٹ سینئر جرنلسٹ صاحبزادہ چن مقصود احمد صدیقی،محمد شفیق سیالوی،حاجی محمد شفیق،غلام رضا ساہی, طیب حسین القادری،رانا مبشر اقبال،تجسر محمود،ڈاکٹر ریاض احمد،محمد عبداللہ،حمزہ نذیر رانجھا،سیاسی سماجی شخصیت محمد اقبال
دلہاڑا،یاسر عرفات،جاوید بھٹی،سابق چیئرمین نمبردار منور اقبال اور کثیر تعداد میں صحافیوں اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہزادہ حسن چوہدری نے کہا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اور صحافت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس مضبوط ترین ادارہ ہے ہم نے ہمیشہ میرٹ پر اور قانون کے دائرہ میں مسائل حل کروائے ہیں آج کے فرعونوں کے خلاف عملی طور پر جہاد کرنا ہی اصل صحافت کا نام ہے انہوں نے بتایا کہ پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کو پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور دنیا کے 18 ممالک میں منظم متحرک اور فعال کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ یونائیٹڈ کنگڈم ( یوکے) میں قائم ہے اس موقع پر مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے ضلع منڈی بہاءالدین میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کو منظم کرنے کے لیے تنویر اقبال مخدوم کو ضلعی صدر، شہزاد نعیم بٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کرنے سمیت دیگر عہدیداران کا اعلان کیا جبکہ منڈی بہاءالدین سٹی میں ڈاکٹر ریاض احمد نائب صدر اور دیگر عہدیداران کا اعلان کیا گیا
