توقیر صفدر کی تفصیلات کے مطابق
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ گڑھا چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹ بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔سرکل ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہریاں لگائیں،لوگوں کے مسائل سنے۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے شہریوں کے مسائل سنے،مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متلعق شرکاء کو بریفنگ دی۔ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہری پویس سے متلعقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔شہری کسی بھی مسئلے،پریشانی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق ڈی پی او چنیوٹ کے نمبر 0323-7543444پر دے سکتے ہیں۔ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے مساجد میں کھلی کچہریوں کے اقدام کو سراہا۔
