رمضان المبارک میں تاجر حضرات اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے روزہ داروں کو ریلیف دیں،اعتزاز احسن بھٹی
منگووال(فیصل وڑائچ سے)رہنما مسلم لیگ ق چوہدری اعتزاز احسن بھٹی(بھٹی رائس ملزمنگووال)نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تاجر برادری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے روزہ داروں کو ریلیف دے،دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی خوشنودی،قرب الہی کا ذریعہ اور اللہ تعالی کا پسندیدہ عمل اور دنیا و أخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی سے رشتہ مضبوط کرنے اور مصائب و الام اور مشکلات سے نجات کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ مخیر اور صاحب حیثیت حضرات اس ماہ مقدس میں دل کھول کر اپنی زکوۃ صدقات اور عطیات کے ذریعے مخلوق خدا کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ عوام الناس پاکستان میں امن و اتحاد قومی یکجہتی بھائی چارہ اور رواداری کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں،رمضان المبارک کے مہینے میں سخاوت کرنے والا اللہ کا دوست ہے ہم سب کو اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے تاکہ غریب لوگ بھی رمضان المبارک کے روزے رکھ کر رحمتیں سمیٹ سکیں