0

گاؤں کے لیے ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

دادوبرسالہ کی معروف سماجی شخصیت کیپٹن محمد اکرم کو سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا

گاؤں کے لیے ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

گلیانہ(آصف حسین عطاری) تفصیلات کے مطابق برسالہ کے ممتاز نوجوان سہیل اکرم مرحوم ،وقاص اکرم ،وسیم اکرم ،رضوان اکرم کے والد محترم دادوبرسالہ کی معروف سماجی شخصیت کیپٹن محمد اکرم علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،گاوں میں ان کے انتقال کی خبر پہنچتے ہی سارا گاؤں غم میں ڈوب گیا ہر آنکھ اشکبار تھی ۔کیپٹن محمد اکرم مرحوم نہایت ہی عمدہ اخلاق کے مالک تھے وہ گاؤں کے ہر رفاعی کام میں بڑھ چڑھ حصہ لیتے اور اپنے مشوروں سے بھی نوازتے تھے ۔گاوں کے لیے ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں انہیں دادوبرسالہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ان کی نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال خطیب جامع مسجد عید گاہ کھاریاں نے پڑھائی ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں