0

رمضان ہمیں صبر، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے

کنجاہ (بلال بٹ) کنجاہ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی بشیراحمد چٹھہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں صبر، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، مستحق افراد کی مدد کریں اور اپنے اعمال کو بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ یہ اپنے اندر نظم و ضبط، صبر اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان کے دوران غریبوں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں اور اللہ کے حضور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کریں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کو امت مسلمہ کے لیے رحمت اور برکت کا ذریعہ بنائے اور ہمیں اس کے حقیقی مقاصد کو سمجھنے اور اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں