رسول ریسٹ ہاﺅس میں آتشزدگی ‘ لاکھوں کا نقصان ‘ انکوائری شروع سازش کا امکان
احمد رضا چیمہ کا موقف دینے سے انکار ان کا کہنا تھا عوامی حلقوں نے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے
منڈی بہاءالدین ( سٹاف رپورٹر) محکمہ ایریگیشن میں پوسٹنگ /ٹرانسفر پالیسی ہوا میں اڑا دی گئی ‘ اوور سیر ہوم تحصیلوں میں تعینات تفصیلات کے مطابق ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پالیسی واضح ہے کہ کوئی بھی اوور سیر /سب انجینئر اپنی آبائی ( Home) تحصیل میں تعینات نہیں ہو سکتا جس کی صریحاً خلاف ورزی جاری ہے ۔کینال ڈویژن منڈی بہاءالدین میں بیشتر اوور سیز خلاف قانون اپنی تحصیلوں میں لگے ہوئے ہیں اور اپنے رشتہ داروں اور مختلف ناموں پر خود ہی ٹھیکیداری کر رہے ہیں ۔حالیہ بھل صفائی کے ٹھیکوں کے بارے سٹڈی (Study) جاری ہے جس کی رپورٹ آنے پر کھلبلی مچ جائیگی محکمے میں میگا کرپشن بے نقاب ہو گی جس سے بڑے نام شامل ہونگے۔
