منڈی بہاوالدین چیلیانوالہ کا فخر – چوہدری زاہد اختر زمان، چیف سیکرٹری پنجاب!
ہماری دھرتی کے سپوت چوہدری زاہد اختر زمان کو گریڈ 22 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد! ان کی انتھک محنت، دیانت داری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت منڈی بہاؤالدین میں بے شمار عوامی منصوبے مکمل ہوئے اور کئی ترقیاتی منصوبے اب بھی جاری ہیں۔
چوہدری زاہد اختر زمان نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا اور ان کی کاوشوں سے منڈی بہاؤالدین میں بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر، تعلیمی اداروں اور صحت کے منصوبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وہ حقیقی معنوں میں منڈی بہاؤالدین اور چیلیانوالہ کے عوام کی آواز ہیں۔
ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی لگن اور خلوص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
