چوری ،ڈکیتی ، قحبہ خانے اور منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ ادیں گے ایس ایچ اوتھانہ سٹی عمیر چھٹہ
اپنے آس پاس جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں فوری اطلاع پولیس کو دیں
منڈی بہاوالدین:(عدنان احمد چٹھہ)ایس ایچ اوتھانہ سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی ہدایت پر رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں تھانہ سٹی کی حدود سے کرائم کا خاتمہ خصوصی طور پر چوری ،ڈکیتی ،قمار بازی قحبہ خانوں اور منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کار کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں تھانہ سٹی کی عوام سے گزارش ہے کہ اپنے آس پاس جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اسکی فوری اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دیں آپکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا
