گلیانہ(آصف حسین عطاری)گلیانہ سب ڈویژن
چالیس ہزار کنکشن کے لئے صرف ایک میٹر ریڈ تعینات
۔غلط بلنگ کے باعث شہری رل گئے ۔سٹاف پوراکیاجائے شہریوں اور واپڈاملازمین کا ارباب اختیار سے مطالبہ
تفصیل کے مطابق گیپکو سب ڈویژن گلیانہ میں میٹرریڈر سٹاف نہ ہونے باعث شہریوں کو بغیر ریڈنگ بل تھا دیے جاتے ہیں جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔شہری جب بل درستگی کے لئے آتے ہیں تو ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا اور نہ ہی درستگی کی جاتی ہیں شہری بار بار دفتر چکر لگانے کے بعد غلط بل ہی جمع کروانے پر مجبور ہیں جو شہریوں کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے ۔جب اس بارے واپڈا ملازمین سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ چالیس ہزار کنکشن ہیں اور اس کی ریڈنگ کے لئے صرف ایک میٹر ریڈر دستیاب ہے تو کیسے بروقت ریڈنگ ہوسکتی ہے اتنے کنکشنز کے لئے کم ازکم 8/10 میٹرریڈر درکارہیں افسران بالا کو متعدد بار ریکوسٹ کر چکے ہیں لیکن سٹاف مہیا نہیں کیا جا رہا
