نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے خیبر پختونخوا میں اپنے آبائی ضلعے شانگلہ کا دورہ کیا ہے۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے شانگلہ پہنچیں۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے شاپور گرلز ہائی اسکول کی تقریب میں شرکت کی۔ حکام کے بقول ملالہ بدھ کو تقریب میں شرکت کے بعد شانگلہ سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔
ملالہ یوسف زئی پر 2012 میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئی تھیں اس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں اور اب بھی برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ملالہ کو 2014 میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد پر نوبیل انعام دیا گیا تھا۔
