،ماہ صیام مسلمانوں کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خاص تحفہ ہے، نرگس بتول پرنسپل چناب کیمپس پاہڑیانوالی
مخیر حضرات خصوصی عبادات کے ساتھ مخلوق خدا کی خدمت کو شعار بنائیں
پاہڑیانوالی (شاہد سانول ) ماہ رمضان ہمیں دلوں سے نفرت،کینہ بغض ختم کرکے أپس میں پیارومحبت کا درس دیتا ہے،روزہ انسانی جسم۔کی زکواۀ اور اللہ کے قریب ہونے کا ذریعہ ہے،اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عبادات کے ساتھ دوسروں کا احساس کیاوجائے،مستحقین کو اپنی صدقات زکوات اور فطرانے کی بروقت ادائیگی کرکے ان کی مدد۔کی جاسکتی ہے،ماہ مقدس رحمت مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے،ماہ صیام تقوی،صبر شکر اور روحانی تربیت کا درس دیتا ہے،ماہ رمضان میں اللہ کی رحمتیں برستی ہیں،انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات خصوصی عبادات کے ساتھ مخلوق خدا کی خدمت کو شعار بنائیں،اپنے اردگرد موجود ایسے سفید پوش لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے جوکسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے،اس طرح کے لوگ اصل حقدار اور اپکی توجہ کے مستحق ہیں،تاجر حضرات مقدس مہینے میں اشیاے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کریں،
