مضان المبارک کا یہ مہینہ صبر، تقویٰ اور اللہ کی رحمت سمیٹنے کا بہترین موقع ہے ڈاکٹر محمد مدثر وڑائچ
زکوٰۃ اور صدقات کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہیے رمضان مستحق افراد کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے
پاہڑیانوالی (شاہد سانول) رمضان المبارک کا یہ مہینہ صبر، تقویٰ اور اللہ کی رحمت سمیٹنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ محض کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ہمارے کردار، اعمال اور نیتوں کی اصلاح کا ایک ذریعہ ہے، جو ہمیں اللہ کے قریب لے جاتا ہے۔ڈاکٹر محمد مدثر وڑائچ پرنسپل گورنمنٹ ذوالفقار علی بھٹو شہیدایسوسی ایٹ کالج پاہڑیانوالی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے اور معاشرے کے مستحق افراد کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب ہمیں اپنے دلوں کو نرم کر کے، زکوٰۃ اور صدقات کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ یہ مقدس مہینہ حقیقی معنوں میں ہم سب کے لیے برکت اور رحمت کا باعث بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح پر بھی توجہ دیں، باہمی رنجشوں کو ختم کریں اور محبت و اخوت کا پیغام عام کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کی توفیق دے اور ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرنے والا بنائے۔
