جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل )
غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ کی جوتانہ گاؤں کے پہاڑی علاقے اور چراہ گاہ کی جانب جانے والے مین سرکاری راستے کو بند کرنے کی کوشش گاؤں کے لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل ائے فیکٹری انتظامیہ اور بے انصافی کے خلاف زبردست نعرے بازی
۔غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے زیر استعمال سرکاری راستہ جو کہ پہاڑی چراہ گاہ کی جانب جاتا ہے جہاں سے گزر کر نہ صرف مقامی ابادی دیگر علاقوں تک رسائی حاصل کرتی ہے بلکہ ان کے جانور بھی اسی راستے سے گزر کر چرا گاہ تک پہنچتے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے اس راستے کے دونوں جانب مقامی فیکٹری کی جانب سے اونچی اونچی دیواریں تعمیر کی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود درمیان میں سے گزرنے والا راستہ بدستور کھلا رہتا تھا مقامی ابادی کے مظاہرین مکینوں کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مقامی فیکٹری کی جانب سے اس زمین پر عرصہ دراز سے غیر قانونی قبضے کی کوشش کی جا رہی تھی اور اب زور زبردستی طاقت اور دولت کے بل بوتے پر اس راستے کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے خلاف ہم احتجاج کے لیے نکلے ہیں اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین سمیت وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لیں قبضے کی کوشش کرنے والے سرمایہ دار ہیں جو کہ مقامی ابادی مقامی انتظامیہ تک کو خاطر میں نہیں لاتے اگر مذکورہ معاملے میں ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کے لیے مین روڈز کا رخ کریں گے .
