0

مخیر حضرات اپنے زکوۃ صدقات اور تیار کے ذریعے مخلوق خدا کی دل کھول کر خدمت کریں محمد ذیشان

مخیر حضرات اپنے زکوۃ صدقات اور تیار کے ذریعے مخلوق خدا کی دل کھول کر خدمت کریں محمد ذیشان
اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے ارد گرد موجود مستحقین اور غرباء کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے
پاہڑیانوالی (شاہد سانول) رمضان المبارک حکم الہی کے مطابق زندگی گزارنے کا سبق دیتا ہے محمد ذیشان UBL برانچ مینجرپاہڑیانوالی کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے،ریاکاری جھوٹ دھوکہ دہی اور فضول خرچی کو زندگی سے نکال کر محبت اخوت اور مساوات کو فروغ دینا رمضان المبارک کے مہینے کا تقاضہ ہے،ماہ صیام میں اللہ کی رحمتوں برکتوں اور نعمتوں کا خصوصی نزول ہوتا ہے،اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے ارد گرد موجود مستحقین اور غرباء کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے،روزہ انسان میں دوسروں کا احساس اور دلوں میں تقوی پیدا کرتا ہے،رمضان المبارک ہمیں بھوک پیاس برداشت کرنے غربا مساکین کے ساتھ ہمدردی کا درس دیتا ہے،روزہ اللہ کی قربت کے حصول کا ذریعہ ہے، روزہ دار کے لیے ماہ صیام میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے،رمضان المبارک میں جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن و اتحاد قومی یکجہتی بھائی چارہ اخوت و محبت اور رواداری کی اشد ضرورت ہے ہمیں اپنی خصوصی عبادات میں اللہ کریم سے ملک پاکستان کی تحفظ اور سلامتی کی دعا مانگنی چاہیے مخیر حضرات اپنے زکوۃ صدقات اور تیار کے ذریعے مخلوق خدا کی دل کھول کر خدمت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں