0

یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات-! تفصیلات کے لیے کلک کریں

چنیوٹ ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں یوم علی کے موقع پر انتظامی وحفاظتی اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ امن وامان کے قیام میں علماء کے گرانقدر تعاون کو ہمیشہ سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن کا قیام ترجیح ہےاوریوم علی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس قیام امن کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اجلاس میں موجود علماء کرام نے اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں