0

یہ وقت اتحادکا ہے ملک ہوگا تو سیاست ہوگی مکمل تفصیلات کے لیے صرف ایک کلک کریں

اگلی خبر ہے منڈی بہاءالدین:سے رانا بابر کی تفصیلات کے مطابق
تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمیدگل نے منڈی بہاوالدین میں انعام خان لودھی اور بالی کی دعوت پر القدس سیمینارسے خطاب کرتےہوئے کہا
حالیہ دہشت گردی واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی،بلوچستان اور کے پی کےحکومتیں ناکام ہیں،ممبران اسمبلی اپنی تخواہوں میں بے تحاشہ کرلیاہے،ہم مسترد کرتےہیں۔تحریک انصاف کو دعوت دیتاہوں کہ قومی سلامتی پراکٹھےہوں،ڈاکٹر ماہ رنگ بی ایل اے کی ترجمان ہیں۔کہ بلوچستان اور کےپی کے میں سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔اور کچھ قوتیں پاکستان کی ترقی اور اتحاد کے خلاف سازشیں بنارہی ہیں۔سانحہ جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر میڈیا نے قوم کو متحد اور منظم کیادہشت گرد اصل میں قوم اور ملک کےدشمن ہیں کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے۔آج لاشوں پر سیاست کی جاتی ہے،پتا چلتا ہے کہ گمشدہ لوگوں میں دہشت گرد ہیں۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اصل میں دہشت گردوں کی ترجمان ہیں۔وہ بی ایل اے کی سیاسی ترجمان ہیں،اورانکی بی ٹیم ہے۔بی ایل اے دنیا کے اندر پانچویں نمبر دہشت گرد تنظیم ہے۔امریکہ،چائنا،ترکی اور عرب دنیا نے پاک افواج کے بی ایل اے کے خلاف ایکشن کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ۔آئی ایس آئی فاٹا اور بلوچستان کے حوالے سے دنیا کی 9ایجنسیزکےساتھ کام کررہی ہے۔پاکستانی عوام کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کو مسترد کرنا ہوگا۔ملک میں استحکام کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تقاضوں کوپوراکرناہ۔یہ وقت اتحادکا ہے ملک ہوگا تو سیاست ہوگی۔تمام اسمبلی نے متحد ہوکر تنخواہیں بڑھانے کی قرارداد پاس کرلی۔ہم تنخواہوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔یہ غریب قوم پر نمک پاشی کے مترادف ہےانہوں نے کہا کہ کےپی کے اور بلوچستان کی حکومتیں ناکام ہیں،دفاتر سےباہر نکلنے کوتیار نہیں۔آپریشن کی مخالفت کرنے والے متبادل بتائیں ۔یہ نظام اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ایک کو ختم ہونا ہے۔ہم سب پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے،سقوط ڈھاکہ پر دوقومی نظریہ دفن ہونے کا کہنے والے خود غرق ہوگئے۔بنگلا دیش میں پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم پائندہ باد کے نعرے لگے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں