0

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل و کاروباری عمارتوں!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

چنیوٹ(تو قیر وڑائچ بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پٹرول پمپ کا ایک اور سکول کے قیام کے دوکیسز زیر بحث آئےاور کمیٹی میں تینوں کیسز پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائےاورموصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنی چاہیےخصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری کے لئے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کے امور کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس کی منطوری کے کیسز میں متعلقہ کمپنی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کر لی جائے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں