سہولت گھراینڈ فرینڈز موبائل پاہڑیانوالی اچانک اگ بھڑک اٹھی RESCUE1122 کی ٹیمیں بروقت نہ پہنچ سکیں چند لوگوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھڑکتی آگ پانی وگیس بجھانے والے ایمرجنسی سلنڈر سے آگ ہر قابو پاکر دوسری آس پاس دوکانوں کو بچھا لیا.
اڈا پاہڑیانوالی القادر سہولت گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری شاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا سامان اور فٹنگ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی اس موقع پر اڈا پاہڑیانوالی کے تمام تاجر موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت گندے نالوں سے پانی بھر بھر کر ڈالتے رہے اور آگ بجھانے کی کوشش کی مگر کسی چیز کو نہ بچا سکے۔لاکھوں کے نقصان پر اڈا پاہڑیانوالی کے تاجروں نے اس دکھ کی گھڑی میں سہولت گھر کے مالک توقیر اور نوید برادر سے افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ اس طرح کی ناگہانی صورت حال سے محفوظ رکھے ۔آمین
