0

اونین پیزا کنجاہ اوراس کے گردونواح میں منفرد مقام رکھتا ہے !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

کنجاہ(نمائندہ خصوصی)اونین پیزا کے چیف ایگزیکٹو جاوید افضل،مبین ناصر،میاں عثمان بانیاں نے تحصیل پریس کلب کنجاہ،سٹی پریس کلب کے عہدیداران اورممبران کے اعزاز میں پر تکلف فاسٹ فوڈزپارٹی کا اہتمام کیا تحصیل پریس کلب کنجاہ کے صدر بلال بٹ،سٹی پریس کلب کے صدر شہباز سرور بٹ،خالد محمود عطاری،سلیم اشرف فاروقی،شیخ ادریس،رانا حاکم علی،نیاز ولی خان،شعیب گوندل،شاہ زیب شبیر باجوہ،شکیل ممتاز،شاویز خالدنے شرکت کی اختر رحمانی،عثمان نذیر،ذیشان ارشد گجرات،ارسلان نوازگوندل نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے سٹی پریس کلب،تحصیل پریس کلب کے عہدیداران کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر سلیم اشرف فاروقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اونین پیزا کنجاہ اوراس کے گردونواح میں منفرد مقام رکھتا ہے جس کا ذائقہ انتہائی بہترین ہے اور صاف ستھرا ماحول ہے کوالٹی کے لحاظ سے بھی یہ اپنی پہچان آپ ہے انہوں نے کہاکہ کنجاہ میں پہلی بار اونین پیزا والوں نے متعارف کروایا ہے جوکہ اب کنجاہ کے شہریوں کو گجرات نہیں جانا پڑے گا انہیں اپنے شہر میں ہی گجرات سے بہتر اونین پیزا والوں کی فاسٹ فوڈ کی ورائٹیز دستیاب ہونگی اس پارٹی کے اختتام پر صدر تحصیل پریس کلب کنجاہ بلال بٹ نے بہترین مہمان نوازی پر میزبان جاوید افضل،مبین ناصر،اختر رحمانی اوران کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں