0

جلالپور شریف پرانی رنجش دو قیمتی جانیں نگل گئی!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل+ صفر علی خان ) ڈھنگوال کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات زمین کی پرانی رنجش دو قیمتی جانیں نگل گئی چچا کے ہاتھوں ایک بھتیجا قتل دوسرا زخمی جبکہ دونوں بھائیوں کا دوست بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا راجہ عابد اور زبیر عابد کی ڈھنگوال کے قریب اندھا دھند فائرنگ جہانزیب اور اللہ بخش موقع پر دم تو گئے جبکہ شہزاد کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقع اس وقت پیش آیا جب دو سگے بھائی شہزاد اور جہانزیب اپنے دوست اللہ بخش کے ہمراہ پنڈ دادنخان جارہے تھے تو ہرن پور کے نواحی قصبہ ڈھنگوال کے قریب راجہ عابد اور اس کے بیٹے زبیر عابد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں راجہ عابد کا بھتیجا جہانزیب اور اس کا دوست اللہ بخش موقع پر دم توڑ گئے جبکہ راجہ عابد کا دوسرا بھتیجا مقتول جہانزیب کا حقیقی بھائی شہزاد شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے زخمی شہزاد نے پولیس تھانہ پنڈ دادنخان کو بتایا کہ میں میرا بھائی جہانزیب اور ہمارا دوست اللہ بخش ایک انکوائری کے سلسلہ میں پنڈ دادنخان جارہے تھے کہ میرے چچا راجہ عابد اور چچا زاد زبیر عابد نے ڈھنگوال کے قریب قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں میرا حقیقی بھائی جہانزیب اور ہمارا دوست اللہ بخش موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ مجھے زخمی حالت میں ہیسپتال پہنچایا گیا پولیس تھانہ پنڈ دادنخان نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان رانا عبد الطیف نے گفتگو میں کہا کہ قتل کا یہ واقع پرانی رنجش اور زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے ملزمان جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے تک پہنچائیں گے تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں